حیدرآباد۔ 20۔ دسمبر (اعتماد نیوز) چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے ڈاکٹر وائی ایس آر ہارٹیکلچر یونیورسٹی مشرقی گوداوری کے وائس چانسلر کی حیثیت سے ڈاکٹر بی ایم چندرا شیکھر ریڈی کا تقرر کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج سرکاری احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔ اس تقرر
پر ڈاکٹر بی ایم چندر شیکھر ریڈی نے انہیں وائی ایس آر ہارٹیکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر کئے جانے پر کیمپ آفس پہنچ کر چیف منسٹر سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر کی حیثیت سے چارج حاصل کرنے کے بعد سے وہ 3 سال تک اس عہدہ پر برقرار رہیں گے۔